چھتیس گڑھ:(لیڈر نیوز)بھارتی فوج نے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے کیمپ میں اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جب کہ دو اہلکاروں کو ہوائی جہاز سے رائے پور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
#Indian army opened fire on the comrades, killing 4



















