سپریم کورٹ کاچھاتی کے سرطان کے حوالے سے نوٹس

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ کاچھاتی کے سرطان کے حوالے سے نوٹس‘وفاق اورصوبوں سے بروقت تشخیص،علاج اورسہولتوں سے متعلق جواب طلب کرلیا‘سپریم کورٹ کاتمام سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں فراہم کرنے کاحکم‘چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ کسی سرکاری اسپتال میں بریسٹ کینسرکے علاج کی سہولت نہیں،اسپتالوں میں علاج کیلئے خواتین کے پردے کاانتظام یقینی بنایاجائے،سرکاری اسپتالوں میں ماہرین پرمشتمل عملے میں خواتین بھی شامل ہوں،خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگاعلاج نہیں کراسکتیں،بریسٹ کینسرکی ابتدائی اسٹیج پرتشخیص کیلئے کوئی انتظام نہیں،صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگاعلاج کراپاتی ہیں،چھاتی کاکینسرخواتین کوتیزی سے متاثرکررہاہے،وفاقی اورصوبائی سیکرٹری صحت ذاتی حیثیت میں طلب‘تمام سیکرٹری چھاتی کے کینسرکے علاج سے متعلق جواب دیں،سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی ۔


#Pakistan #Supreme Court issues notice regarding breast cancer #There is no facility for treatment of breast cancer in the hospital