دبئی:(لیڈرنیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کیویز سے اپنی شکست کا ذمہ دار ٹیم کی اندرونی حالت کو قرار دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا نہیں کھیلی، بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کھیلا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بہادری سے بیٹنگ اور بولنگ نہیں کرسکے، ٹیم میچ سے قبل غیر یقینی کا شکار تھی جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی باڈی لینگویج ہماری ٹیم سے بہتر تھی، انہوں نے پہلے اوور سے ہی ہم پر دباو¿ برقرار رکھا جو اننگز کے اختتام تک برقرار رہا۔
#Virat Kohli attributed his defeat to the Kiwis to the internal condition of the team



















