ٹی 20ورلڈکپ‘بھارت کوکیویز کے ہاتھوں شکست

لاہور: (لیڈرنیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔میگا ایونٹ کا 28 واں میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیابھارتی سورماﺅں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 110 رنز بنائے جس میں رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ (3) اور ایش سودھی نے (2)کھلاڑیوںکو پویلین کا راستہ دکھایا۔ 111 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 14.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیچ آن، ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے، کپتان کین ولیمسن 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔


#T20 World Cup #New Zealand has defeated India by 8 wickets