میر جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب

کوئٹہ:(لیڈر نیوز)میر جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام سپیکر اسمبلی کے نو منتخب سپیکر کا اعلان کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے استعفیٰ کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل آج سے جاری ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے پانچ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تاہم ان کے مقابلے میں مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ نے بتایا کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ سپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔


#Mir Jan Muhammad Jamali has been elected new Speaker of Balochistan Assembly