مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے 74 سال‘وادی بھر میں یوم سیاہ

سرینگر: (لیڈرنیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔جموں و کشمیر میں عوامی بغاوت کے خوف سے، مہاراجہ کے حکم پر، ریاست کے عوام کے حق خود ارادیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، 27 اکتوبر 1947 کو، بھارت نے اپنی فوجیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتار کر ریاست کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا۔ کشمیری عوام اس دن کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔کشمیری عوام نے بھارتی قبضے کو مسترد کر کے جدوجہد آزادی کے نئے دور کی بنیاد رکھی جبکہ بھارت نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں پر مظالم کی تاریخ رقم کی۔آج یوم سیاہ کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔


#74 years of Indian occupation in occupied Kashmir #Kashmiris all over the world are celebrating Black Day