سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تونہیں‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ نے دوران ملازمت انتقال کرنیوالے ملازمین کے بچوں کونوکری دینے سے متعلق فیصلہ سنادیا‘چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ 2005کے بعدانتقال کرنیوالے ملازمین کے بچے ملازمت کے اہل ہوں گے،2005 سے پہلے انتقال کرنیوالے ملازمین کے بچوں پراطلاق نہیں ہوتا،باپ کی جگہ بیٹے کونوکری دینے کاقانون ہی عجیب وغریب ہے،سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تونہیں،اس طرح نوکریاں دینے سے میرٹ کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے،ایسا نہیں ہوسکتا کہ باپ کا انتقال ہو تو بیٹا بھرتی ہوجائے،جسٹس مظہرعالم خیل نے کہا کہ ابتدائی طورپریہ قانون پولیس ودیگرشہدا کیلئے تھا،کم آمدن والے ملازمین کیلئے قانون بناتھا،بھرتی افسران کے بچے ہوتے ہیں۔


#Government offices are not something you inherit #Supreme Court of Pakistan # law of giving son's place in place of father is strange #Chief Justice Gulzar Ahmed