اسلام آباد:(لیڈرنیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کرے گا۔قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ نیب نے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے ضمانت معافی کا غلط استعمال کیا اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخ کی جائے۔
#cancel the bail of Maryam Nawaz #NAB approached the Islamabad High Court #filed a petition in the court seeking cancellation of Maryam Nawaz's bail



















