کوروناوائرس میں کمی آنے لگی‘689نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس مزید 18 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 28152 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1259648 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 689 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 19953497 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42476 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1189742 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 18 افراد کورونا سے مر گئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28152 ہو گئی۔ پنجاب میں 12792 ، سندھ میں 7502 ، خیبر پختونخوا میں 5650 ، اسلام آباد میں 933 ، بلوچستان میں 350 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus has killed 18 people #Pakistan