کورونا وائرس نے 28 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 28 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 28134 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.258 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1004 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 436197 ، سندھ میں 462859 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 175974 گلگت بلتستان میں 33076 ، اسلام آباد میں 10350 ، اسلام آباد میں 16153 اور آزاد کشمیر میں 34350 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 19911021 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43389 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1188562 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 28 افراد کورونا سے مر گئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28134 ہو گئی۔ پنجاب میں 12785 ، سندھ میں 7497 ، خیبر پختونخوا میں 5645 ، اسلام آباد میں 932 ، بلوچستان میں 350 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan