شاداب خان کا حسن علی سے سالگرہ پر تحفہ لینے سے انکار

 لاہور:(لیڈر نیوز)قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے دوست حسن علی کی جانب سے سالگرہ کا تحفہ لینے سے انکار کر دیا۔ 4 اکتوبر 1998 کو پیدا ہونے والے کرکٹر شاداب خان نے اپنی 23 ویں سالگرہ منائی۔ شاداب خان کے خاص دوست فاسٹ بولر حسن علی بھی اس خاص دن پر انہیں مبارکباد دینا نہیں بھولے۔ شاداب خان نے جواب دیا کہ بھائی ، یہ مہنگا ہو یا سستا ، مجھے آپ کا تحفہ نہیں چاہیے ، جب آپ اپنی سالگرہ پر کوئی تحفہ مانگتے ہیں تو یہی مسئلہ ہے۔ حسن علی نے جواب میں لکھا کہ وہ اس بار سستا تحفہ دیں گے۔


#Shadab Khan refuses to accept birthday present from Hassan Ali