پی آئی اے نے کویت آپریشن دوبارہ شروع کردیا

کراچی:(لیڈر نیوز)پی آئی اے نے کویت آپریشن دوبارہ شروع کردیا۔ کویت نے پاکستانی طیاروں اور پائلٹوں پر خود ساختہ پابندی عائد کردی تھی۔پی آئی اے کے سی ای او نے وزیر ہوا بازی ، سیکرٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت خارجہ ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی کوششوں نے آپریشن کے انعقاد میں مدد کی۔ آئی اے ہفتے میں دو پروازوں کے ساتھ اپنا آپریشن شروع کر رہی ہے۔ پی آئی اے دل سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت جاری رکھے گی۔یاد رہے کہ پابندی کی وجہ سے قومی ایئر لائن کویت کے لیے پروازنہیں کر سکی جبکہ کویتی ایئر لائن پاکستان کے لیے آزادانہ پرواز کر رہی تھی۔ یہ معاملہ پہلے پی آئی اے نے سفارتی سطح پر اٹھایا تھا لیکن اجازت نہیں مل رہی تھی۔ پاکستانی حکومت اور سول ایوی ایشن کے دباو¿ میں ، قومی ایئرلائن کو کویت میں بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی۔


#PIA resumes Kuwait operation #Pakistan