اسلام آباد: (لیڈر نیوز) حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ اب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی کورونا کے خلاف ویکسین دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ویکسینیشن کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کو ویکسین کے حصول میں آسانی ہو۔
#government has decided to start vaccination of children above 12 years of age #Pakistan



















