وادی:(لیڈر نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ، انڈین فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں پر تشدد بھی کیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کشمیری عوام نے بھارتی مظالم کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا۔
#Indian forces martyred another youth in Baramulla district



















