اسلام آبادمیں شہری ڈینگی سے چل بسا‘مجموعی تعداد 3 ہوگئی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد میں ایک شخص ڈینگی سے جاں بحق ہو گیا۔ 10 دنوں میں 3 شہری جان سے گئے ، ایک دن میں 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہو گئے ، جس سے مجموعی تعداد 207 ہو گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ایک اور شخص ڈینگی سے جاں بحق ہوا ہے۔ ڈینگی سے مرنے والا شخص سیکٹر جی 12 کا رہائشی تھا۔ گزشتہ 10 دنوں میں 3 شہری ڈینگی سے جاں بحق ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 207 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی ، بے نظیر بھٹو اور پمز میں زیر علاج ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 155 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، دیہی علاقوں میں 146 اور شہری علاقوں میں 61 لوگ بیمار ہوئے ہیں۔


#A man died of dengue in Islamabad #In 10 days 3 citizens died #Pakistan