اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 73 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 26938 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.212 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2714 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 416901 ، سندھ میں 446840 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 169429 گلگت بلتستان میں 32658 ، اسلام آباد میں 10198 ، اسلام آباد میں 13293 اور آزاد کشمیر میں 33490 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 18625952 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56733 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 118339 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 73 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 26938 ہو گئی۔ پنجاب میں 12291 ، سندھ میں 7192 ، خیبر پختونخوا میں 5310 ، اسلام آباد میں 892 ، بلوچستان میں 344 ، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض فوت ہوئے۔
#Corona virus #Corona in Pakistan



















