اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم سے چینی کمپنیوں کے سربراہ وفدکی ملاقات‘چینی سفیربھی ملاقات میں شریک‘وفدنے حکومت پاکستان کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں کوسراہا‘ وفدنے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کااظہارکیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہرماہ خودجائزہ اجلاس کی صدارت کروں گا،حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکی پالیسی پرعمل پیراہے، سرمایہ کاروں کیلئے مراعات فراہم کی جارہی ہیں،انتظامی کارروائیوں کوسہل بنایاجارہاہے۔پاکستان چین سے صنعتی شعبے میں بہت کچھ سیکھ سکتاہے،چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگارکے مواقع ملیں گے،پاکستان میں صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع ہیں،ٹیکنالوجی اورچھوٹی صنعتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔
#delegation of Chinese companies called on the Prime Minister Imran Khan #leadernews #delegation appreciated the investment friendly policies of the government of Pakistan



















