اسلام آباد: (لیڈر نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سارت اکٹھے ہو کرکہتے ہیں کہ این آر او دیں ، الگ قانون بنائیں ، پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا اور بہت ظلم کیا ، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ، ایک مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کی حکمرانی میں لاتا ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹس بلڈنگ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 25 سال پہلے پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا ، اللہ نے مجھے سب کچھ دیا ، سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، میرے پاس سب کچھ تھا لیکن ملک کے حالات دیکھ کر سیاست میں آیا ، 1985 کے بعد ملک بہت تیزی سے نیچے چلا گیا ، بنگلہ دیش اور بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔ عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی وہ نتائج نہیں لائی جو آنا چاہیے تھا ، طاقتور ہمیشہ قانون سے بالاتر رہنا چاہتا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ، اگر تارکین وطن ملک میں پلاٹ لیتے ہیں تو قبضہ ہوجاتاہے ، لندن میں قبضہ گروپ اس لئے نہیں ہے کیونکہ وہاں قانون ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے الگ قانون ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے ، ملک آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کر سکتا ہے ، کمزوروں کو انصاف کی ضرورت ہوتی ہے ، طاقتور قانون سے بالاتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے سبز علاقوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
#Pervez Musharraf gave them NRO and did a lot of injustice #imran khan #leadernews #civilized society brings the powerful under the rule of law



















