اسلام آباد: (لیڈر نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ سستا اور تیز انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، اگر قانون کی حکمرانی قائم رہی تو غریبوں کے حقوق محفوظ ہوں گے،وکلاءاورججزکئی دہائیوں سے ضلعی عدالتوں کے منتظرتھے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ضلعی عدالتوں کی عمارت کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی مشکل سے آزادی ملی ، سستا اور تیز تر انصاف ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کا قیام بہت اہم تھا۔
#cheap and speedy justice is the basic right of every citizen #Chief Justice Islamabad High Court Athar Minallah #leadernews #if the rule of law prevails then the rights of the poor will be protected



















