اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو نئے چیف سیکرٹری اور راو¿ سردار کو آئی جی پنجاب بنانے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران آئی جی پنجاب کے پینل میں موجود نئے چیف سیکرٹری اور تین افسران کے ناموں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری اور راو¿ سردار کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
#Kamran Ali Afzal the new Chief Secretary #leadernews #Rao Sardar the IG Punjab #Punjab Chief Minister Usman Bazdar called on Prime Minister Imran Khan



















