یوم دفاع و شہدا ئے پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) یوم دفاع و شہدائے پاکستان ملک بھر میں آجقومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔1965 کی جنگ قومی تاریخ کا ایک روشن باب تھا ، دشمن کے لیے ایک عبرنتاک شکست اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ بحریہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام بحری ، فضائی اڈوں اور چھاو¿نیوں میں ستمبر کی جنگ کی یاد میں خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جس میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی آلات بھی دکھائے جائیں گے۔یوم دفاع و شہداءکا مقصد شہداءاور فاتحین کو خراج عقیدت پیش کرنا اور تمام خطرات میں مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔ 1965 میں اسی دن ، بھارتی فوجیوں نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا ، لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ تقریب میں شہداءکے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔


#Pakistan Defense and Martyrs Day is being celebrated #leadernwes #main function of Defense Day will be held at General Headquarters Rawalpindi