اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پرجرمنی سے اظہار تشکر،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے رواں سال تیسری ملاقات ہے،جرمن وزیرخارجہ سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پربات ہوئی،پاکستان اورجرمنی کے دوطرفہ تجارتی تعلقات ہیں،اقتصادی تعلقات کے علاوہ عوامی سطح پرروابط مضبوط کرنے پراتفاق ہوا،جرمنی کوسی پیک مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے،جرمن وزیرخارجہ نے غیرملکیوں کے انخلامیں مددپرپاکستان کاشکریہ اداکیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کابل سے10 ہزار افراد کاانخلا یقینی بنایا،عالمی برادری کوافغانستان کے استحکام کیلئے تعاون کرناہوگا،افغانستان تاریخ کے اہم موڑ پرہے۔
# international community must work together for the stability of Afghanistan #Shah Mehmood Qureshi #leadernews #Shah Mehmood Qureshi has expressed his gratitude to Germany for its support for GSP Plus



















