ویکسین نہیں لگوائی توپٹرول بھی نہیں ملے گا‘نئی پابندیاں

لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ،یکم ستمبر سے لاہور میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپوں پر بینرز بھی لگا دیے ہیں۔ 2021 سے ، جو لوگ کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں پٹرول نہیں ملے گا۔ یکم ستمبر سے پٹرول صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔دوسری جانب موٹروے پولیس نے بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے ، اس لیے مسافروں کو سفر کے دوران ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔


#petrol will not be given to those who do not get corona vaccination in Lahore #leadernews #Punjab imposes more restrictions on those who do not get vaccinated