30سال حکومت کرنیوالے اپنا منہ چھپارہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی کے لیے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ، جنہوں نے 30 سال حکومت کی وہ اپنے چہرے چھپا رہے ہیں ، معیشت ، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کی حقیقتیں سامنے لائیں گے۔