کراچی: (لیڈر نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ہوا چل پڑی ہے ، اگلے الیکشن میں جیالے جیتں گے، ملک بھر سے مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنما ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ، جس میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور راجہ پرویز اشرف نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے قیادت کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگاہ کیا جو پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلا الیکشن جیالے جیتیں گے، بلاول



















