اسلام آباد:(لیڈر نیوز)از خود نوٹس لینے کے اختیارات کے تعین کا معاملہ،اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات اور تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے مختلف معاملات پرازخودنوٹسز لیے،فیض آباد دھرنا کیس پر بھی سپریم کورٹ کے بنچ نے از خود نوٹس لیا،ماضی میں کچھ ازخودنوٹسزمیں چیف جسٹس کومعاملہ نہیں بھیجا گیا،آرٹیکل 184/3 سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات دیتا ہے،چیف جسٹس کااختیارہے ازخودنوٹس پربنچ تشکیل دے یاسماعت کی اجازت دے،سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات 50 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں،ازخود نوٹس کااختیارصرف مخصوص حالات میں استعمال کرناچاہیے،کسی بھی کیس میں بنچ تشکیل دیکر زیرالتوا مقدمات کو روکاجاسکتاہے،اٹارنی جنرل نے تجویز دی کہ انسانی حقوق سے متعلق مقدمات 2 رکنی بنچ کو سننا چاہئیں،از خود نوٹس لے کر فریقین کو نوٹس کرنے والا بنچ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوائے۔
#Pending cases can be stopped by forming a bench #attorney general #leadernews #Supreme Court bench also took suo motu notice of the case



















