لندن:(لیڈر نیوز)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی،آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 10 درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں 18 ویں سے 8 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے واحد گیندباز ہیں۔ بابر اعظم نے بھی ایک درجے ترقی کی ہے اور بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ 10 ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سرفہرست ہیں ، اس کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور آسٹریلیا کے مارنس ہیں۔ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی رشبپنت ایک جگہ پھسل کر آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک دسویں نمبر پر ہیں۔بہترین بولروں کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنس سرفہرست ہیں ، اس کے بعد بھارتی بولر اشون ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی تیسرے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر پانچویں ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے اور جنوبی افریقہ کے ربادا برجمین چھٹے نمبر پر ہیں۔
#Shaheen Shah Afridi has moved up 10 places to the top ten from 18th to 8th position #leadernews #ICC new test ranking



















