مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی:(لیڈرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کارسازمیں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیاہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کارکنوں نے پیسوں کے عوض کنٹونمنٹ کے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔


#Miftah Ismail has resigned from the party post #leadernews #workers had rioted over the distribution of cantonment election tickets in exchange for money