کابل: (لیڈر نیوز)افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا،طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتے ہیں۔افغانستان سے بھاگ کر تاجکستان جانے والے اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ منتقلی اقتدار کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ گلبدین حکمت یار عبوری انتظامیہ کے لیے رابطہ کونسل بن گئے ہیں۔ ملک میں عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔افغانستان میں جنگی صورتحال واضح ہو گئی ، طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کابل کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ طالبان کے لیے اصل امتحان اب شروع ہوچکا ہے اور وہ لوگوں کی خدمت کرکے دنیا کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔
#Taliban announced the end of the ongoing war in Afghanistan #leadernews #Ashraf Ghani #Taliban's political office in Doha



















