اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے اس کیس کے ایک اور ملزم جان محمد کو گرفتار کیا جو ظاہر ظفر کے گھر میں مالی ہے۔ پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اور 28 اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین بھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے نور کے تشدد کے ویڈیو ثبوت بھی حاصل کیے۔ نور مقدم شام4:30 بجے بالکونی سے گارڈ کی طرف بھاگی ، خود کو سکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر دیا ، ملزم ظاہر جعفر واپس آیا اور نور کو کیبن سے لے گیا۔ گلی میں محافظ یہ سب دیکھتے رہے ، کسی محافظ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہیں روکا ، گلی میں دوسرے لوگ بھی تھے جنہوں نے نور کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا۔
#Noor Muqaddam case #Police arrested another accused in the case #leadernews #Jan Mohammad #Adiala Jail on judicial remand



















