ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم بھی میڈل لیتے توایشیا کا نام دنیا بھر میں روشنہوجاتا۔ایک انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ اگر پاکستانی ایتھلیٹ وکٹری اسٹینڈ پر ہوتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا۔بھارتی ایتھلیٹ نے انٹرویو میں کہا کہ اختتامی تقریب سے عین پہلے حال میں ارشد ندیم اور میراآمنا سامنا ہوا اور ہم دونوں نے مصافحہ کیا تھا۔نیرج نے بتایا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے خوش دلی سے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گولڈ میڈل کی مبارکباد دی۔بھارتی ایتھلیٹ نے اس موقع پر ارشدندیم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ارشد کو بتایا کہ وہ اپنے قومی لباس میں توانا لگ رہا ہے۔


#Neeraj Chopra #Indian athlete #leader news #javelin competitions #Tokyo Olympics