یکم اکتوبرسے بغیرکوروناویکسی نیشن ریلوے کے سفر پر پابندی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن نیشن پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک اور خاص طور پر راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ یونٹس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسین والے شہری ریلوے پر سفر کر سکیں گے۔ملاقات کے دوران محرم کی آمد کے پیش نظر کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ فورم نے ویکسینیشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ویکسینیشن کی دوسری خوراک پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


#Corona #Vaccination #vaccinated citizens will be able to travel on the railways #leader news #National Command and Operations Center