لاہور: (لیڈر نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی سفارشات پر لگایا گیا لاک ڈاؤن 31 اگست تک نافذ رہے گا۔محکمہ صحت پنجاب نے لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ ان شہروں میں سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہال 8 اگست سے بند ہوں گے انڈور ڈائننگ بند کر دی گئی ہے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی ہے۔ سنیما ہال ، مزارات اور جم بھی بند کردیئے گئے ہیں ، اور تمام کاروباری مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اظلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ



















