ڈھاکہ:(لیڈرنیوز)بنگلہ دیش میںشادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرگئی‘ 17 افراد جاں بحق ہوگئے،آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمال مغربی علاقے میں پیش آیاجہاں شادی کی تقریب کشتی میں جاری تھی کہ آسمانی بجلی آگری نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس افسر فرید حسین کا کہنا تھا کہ جب دولہن کے گھر کی طرف جانے والے افراد کی کشتی شبگنج میں دریائے پدما کے کنارے پہنچی توحادثہ رونماہوگیا۔پولیس افسرنے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق17افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور کئی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔فائرسروس کے عہدیدار مہرالاسلام کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے اور ان زخمیوں میں دلہا بھی شامل ہیں۔
#17 people have been killed in a lightning strike at a wedding party in Bangladesh #leader news #Dhaka #Padma river



















