خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت سے مستعفی

پشاور: (لیڈر نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیر بلدیات کا استعفیٰ وزیراعلیٰ نے قبول کر لیا ہے جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کر دیا گیا ہے۔ استعفیٰ کے حوالے سے اکبر ایوب نے کہا کہ وہ صحت اور حلقہ بندیوں کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکے۔ وہ اپنے حلقے اور صحت پر توجہ دینا چاہتے تھے۔ اکبر ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔


#Akbar Ayub #resigned from the ministry #leader news #Provincial Local Government Minister