لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ چار وں بچیاں مل گئیں

لاہور:(لیڈرنیوز)پانچ دن پہلے لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والی چار بچیاں مل گئیں۔پولیس کے مطابق چاروں لڑکیاں ساہیوال میں پائی گئیں اور لاہور پولیس کے اہلکار انہیں لینے کے لیے ساہیوال روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ والدین سے ڈانٹ ڈپٹ کے خوف سے انہوں نے اپنے موبائل فون بند کر رکھے تھے۔جیسے ہی بچیوں کے پاس میں سے ایک کے پاس موجود موبائل آن ہواتو پولیس نے لوکیشن کے ذریعے پتہ لگالیاکہ لڑکیاں ساہیوال میں ہیں۔آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ نے ساہیوال کی لڑکیوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں لڑکیوں کو پولیس والوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔


#four girls who went missing #Lahore #Hanjarwal #leader news #Sahiwal #mobile phones #fear of reprimand