کابل:(لیڈرنیوز)امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سپین بولدک بارڈر پرطالبان نے افغان شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔برطانیہ اورامریکہ نے طالبان پر سپین قصبے میںشہریوں کو قتل کرنے کا الزام لگایاگیا ہے دونوں ممالک نے کہا ہے کہ اس گروپ نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان دارلحکومت کابل میں امریکی‘برطانوی سفارتخانوں کے ترجمان نے علیحدہ ٹویٹس میں یہ بھی لکھاطالبان نے سپین بولدک اور قندھار میں درجنوں شہریوں کو انتقامی طور قتل کیا۔ یہ قتل جنگی جرائم کے مترادف ہوسکتے ہیں۔ جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
#Taliban of serious human rights abuses #leader news #United States #Britain #Taliban have massacred Afghan civilians



















