لیڈرنیوز)کراچی میں جزوی لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پرناکے لگادیئے۔ پولیس اور ٹریفک پولیس نے کراچی میں شارع فیصل ، ملیر ہالٹ ، ایف ٹی سی ، ٹن ہٹی ، گلشن چورنگی ، لیاقت آباد اور دیگر مقامات پر روڈ بلاک کر دیے ہیں۔پولیس حکام شہریوں کے سڑکوں پر آنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، جبکہ بعض جگہوں پر حکام شہریوں سے ویکسینیشن کارڈ دکھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے کی معقول وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ واپس آنے کی ہدایت کی جا رہی دوسری جانب شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں اب بھی دیکھی جا رہی ہیں اور شہری بغیر ماسک کے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر سفر کر رہے ہیں۔
#partial lockdown in Karachi #leader news #roadblocks on various roads #violations of Corona SOPs



















