اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسزمیں اضافہ جاری ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 86 اموات ہوئیں جبکہ مثبت کیس کی شرح 7.79 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا پر 58203 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 4537 افراد کو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی‘ 86 افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.79 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23295 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 1024861 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1489 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، کل تعداد 938843 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 23295 ہے۔
#corona #leader news #Pakistan #fourth wave of corona



















