اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس کا شکارسپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے ان کا دو بار معائنہ کیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد انہوں نے خود کوگھر پر قرنطینہ کرلیاتھا۔عدالتی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ گذشتہ روز ان کی اہلیہ سرینا ایسا کی طبیعت بھی خراب ہوگئی تھی۔عدالتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے گذشتہ روز مسز سرینا ایسا کا بھی معائنہ کیا۔جسٹس فائز عیسیٰ آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔عدالتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے سینے میں شدید درد ہونے لگا اورجس پر انہیں اسکین کیا گیا ، جبکہ مسز سرینا ایسا کو دو بار ڈرپ کے ذریعہ دوائی دی گئی۔
#Justice Faez Isa #corona virus #leader news #judicial sources #Serena Issa #Supreme Court of Pakistan



















