لندن:(لیڈرنیوز) برطانیہ کے شہزادہ چارلس‘شہزادی لیڈی ڈیانا کی شادی کے چالیس سال پرانے کیک کا ٹکڑا 11اگست کو نیلامی کیلئے پیش کیاجائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کے کیک کی نیلامی کی رقم500 پاﺅنڈ تک ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گلسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے کرس ایلبری نے کیک سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیتے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکہ کی والدہ کے گھر والوں میں سے ایک فرد کو یہ کیک دیا گیا تھا جنہوں نے آج تک اسے محفوظ رکھا۔مسز اسمتھ نے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں اسے رکھا اور ہاتھ سے بنے لیبل سے اسے ٹیپ کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ چارلس‘ڈیانا کی شادی کے کیک کوخیال سے رکھیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس ٹکڑے کی نیلامی11اگست کو ہوگی۔
# Charles Diana's wedding cake #leader news #auction #LONDON #40-year-old wedding cake for Britain's Prince



















