کراچی میں 22.60فیصد کورونا مثبت کیسزریکارڈ

کراچی:(لیڈرنیوز)پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کراچی میں 22.60فیصد کورونا مثبت کیسزریکارڈ کیے گئے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9059 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 2047 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 22.60فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کے مطابق ، حیدرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 8.8 فیصد مثبت کورونا ریکارڈ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران 4.40 فیصد کورونا ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ میں وائرس کی مجموعی مثبت شرح 13.43 فیصد ہے اور صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد کی موت ہوگئی۔


#corona positive cases #Karachi #leader news #Sindh Health Department #Hyderabad