پاکستان میں کورونامثبت کیسز کی7.5 فیصد سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر شدت اختیار کررہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7.5 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49947 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 3752 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 32 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.51فیصدرہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23048 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 108446 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1641 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی کل تعداد 927599 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 57799 ہے۔


#corona #Pakistan #official portal #leader.com.pk