لاہور: (لیڈر نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایف اے ٹی ایف میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھارتی دباو¿ کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی وزیر خارجہ کے انکشاف کے بعد ، ایف اے ٹی ایف کی غیر جانبداری کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے۔ ایف اے ٹی ایف خود کو غیر سیاسی پلیٹ فارم کہتا ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جے پی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دباو¿ بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور بھارتی دباو¿ کے سبب پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں ہٹایا گیا۔ جے شنکر نے دعوی کیا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھارتی دباو¿ کی وجہ سے پاکستان کا طرز عمل تبدیل ہوگیا ہے۔
#Indian Foreign Minister Jaishankar #FATF #Pakistan in the gray list #leader news #leader tv hd #Jaishankar



















