ای سی سی‘گھی‘چینی اورآٹامہنگاکرنے کی منظوری

اسلام آباد:وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں رعایتی نرخ پرگھی کی سہولت ختم کردی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی 90 روپے فی کلومہنگا کرنے کافیصلہ کرلیاگیا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی 170 کے بجائے 260 روپے کلوملے گا، ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورزپر 3 بنیادی اشیامہنگی کرنے کی منظوری دےدی،چینی کی قیمت میں 17 روپے فی کلواضافہ کردیاگیا، چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلودستیاب ہوگی ،20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا،ذرائع کے مطابق 20 کلوآٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھاکر 950 روپے کردیاگیا، اداروں کی وصولیاں واجب الاداقرض کیساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی گئی،واپڈا،اٹامک انرجی کمیشن،نیلم جہلم،این ٹی ڈی سی کیلئے منظوری دی، فیصلے سے گردشی قرض میں مزید 116 ارب کمی ہو گی۔


#ECC #ghee, sugar and flour #leader tv hd #Atomic Energy Commission #NTDC