بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

نئی دہلی:بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا اور اس بارے میں ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرمداحوں کو بتایا ہے۔اپنی انسٹااسٹوری پرٹینس سٹار نے مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ اپنا یوٹیوب چینل شروعکیاجائے ! مداحوں سے سوال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نےلکھا کہ ’کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے میں جاننا پسند کریں گے؟مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں رائے پوچھتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار نے انسٹا اسٹوری اپنے نئے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے ابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین ویڈیوز شیئر کی ہیں ،ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔


#Sania Mirza #YouTube channel #Indian tennis star #leader tv hd #InstaStory