لاہور: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںپاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جبکہ بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور روہت شرما کا تیسرے نمبرپرموجود ہے۔ پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میںشامل نہیں۔آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنرساتویں، ویسٹ انڈین شائے ہوپ8ویں نمبر پر آگئے، کیوی بیٹسمین کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔قومی بلے بازفخر زمان 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔
#Babar Azam #ODI ranking #leader news #ICC ODI ranking #cricket #Virat Kohli



















