سی پیک ‘کسی کی طرف دیکھے بغیرآگے بڑھ رہے ہیں‘عاصم سلیم

اسلام آباد::عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک اولین ترجیح ہے ، اب وہ دوسرے مرحلے میں جا رہے ہیں ، منصوبوں پر کام رکا نہ ہی سست پڑ اہے ، چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد کم نہیں ہوا ہے۔کسی کی طرف دیکھے بغیرآگے بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں ، ہم آپریشنل امور کو بھی دیکھ رہے ہیں ، سی پیک فیز 1 میں 1200 ملازمتیں آئیں ، کورونا سی پیک کے لئے ایک بہت بڑا امتحان تھا ، کامیابی سے نکل گئے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین زراعت ، سائنس اورٹیکنالوجی کا مشترکہ نیٹ ورک بنا رہا ہے ، چینیوں نے وزیر اعظم سے اقتصادی زون میں زمین دینے کو کہا ، گوادر بندرگاہ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر پڑتا ہے ، مغربی راستوں بلوچستان کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں۔ اسلام آباد کوئٹہ اور خضدار کو سندھ سے جوڑنے سے غربت میں کمی آئے گی۔ چین سے ایک ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک پیشہ ور ادارہ تشکیل پائے گا اور ماہی گیروں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


#Asim Saleem Bajwa #Chinese investors #cpec #Corona