حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

لندن:پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ پہنچنے کے بعد فٹنس مسائل سے دوچار، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق بائیں ٹانگ میںحارث سہیل درد محسوس کر رہے ہیں،بیٹسمین آج اور کل ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے ۔بورڈ نے بتایا کہ ٹانگ میں تکلیف کے باعث حارث سہیل نے دونوں انٹرا اسکواڈز میچز میں بھی حصہ نہیں لیا،حارث کے ری ہیب کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کارڈف میںایم آر آئی اسکین ہو گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی پہلے ایک روزہ میچ میں حارث کی دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہپہلے دن ڈے میں حارث سہیل کی جگہ مڈل آرڈر میں صہیب مقصود کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا سکتا ہے۔


#Haris Sohail #England #Pakistan Cricket Board #injury #Cardiff #BCCI #MRI scan