قومی کرکٹر ندا ڈار نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹ کا سنگ میل عبور کیا۔ندا ڈار نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی دنیا کی پانچویں اورپاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لئے بے چین تھیں ، 100 وکٹیں مکمل کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ندا ڈار نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتتی تو لطف دوگنا ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمہ داری دکھانا ہوگی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میں پاکستانی خواتین کو 10 رنز سے شکست دی۔
#nida dar #T20 International #West Indies #Pakistani women #female cricketer



















